سی ٹی ڈی کی کارروائی  کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

      سی ٹی ڈی کی کارروائی  کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

  

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے کارروائی کے نتیجے میں کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد سید مظہر علی نقوی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گلبرگ کے علاقے میں اعجاز نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ مقتول اعجاز کا تعلق مخالف تنظیم سے تھا، جس کی بنیاد پر اسے قتل کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ ملزم نے انچولی کے علاقے میں بھی اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی بھی کیا تھا جس کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ گرفتار ملزم اب دوبارہ کراچی واپس آکر دہشت گردی کے لیے لڑکوں کو منعظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

سی ٹی ڈی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -