چیچہ وطنی، ٹریفک حادثہ میں 2موٹر سائیکل سوار طالبعلم جاں بحق، 2زخمی
چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 42/12-L میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم چار طالب علم موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں کھڑے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس سے وہ سڑک پر گر گئے پیچھے سے آنے والے اینٹوں سے لوڈ ٹرالر نے دو طالب علموں حافظ عمر،حافظ اویس کو بری طرح روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں حافظ قرآن طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو طالب علم علی فراز اور اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا۔
ٹریفک حادثہ