پاکستان ریلوے کا سکھر میں ٹریک اور اسٹیشنوں معائنہ شروع کردیا گیا

  پاکستان ریلوے کا سکھر میں ٹریک اور اسٹیشنوں معائنہ شروع کردیا گیا

  

سکھر (رپورٹ /ایاز مغل)پاکستان ریلوے کی جانب سے سکھر ڈویژن میں ٹریک اور اسٹیشنوں کی انسپکشن شروع،ڈی ایس کی سربراہی میں پنوعاقل،منڈوڈیرواور سانگی سمیت دیگر اسٹیشنوں کا دورہ اور ٹریک کا معائنہ،افسران کو ٹریک میں جہاں ضرورت ہو فوری مرمت کی جائے،ڈی ایس کی افسران کو ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھرشعیب عادل کی سربراہی میں پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران نے روہڑی تا خانپور سیکشن میں ٹریک اور ریلوے اسٹیشنوں کی دوروزہ انسپکشن شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں انسپکشن ٹیم نے پنوعاقل،منڈو ڈیرو اور سانگی سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور ٹریک کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کام کا بھی جائزہ لیا اور اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ جہاں پر ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہیوہاں پر فوری مرمت کی جائے اور ریلوے اسٹیشنوں پر سہولیات کو بہتر سے بہتر کیا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ایل ایم ون میں سکھر ڈویژن کے ساٹھ فیصد ٹریک کی مکمل مرمت اور بحالی کامنصوبہ شامل کیا گیاہے جس کی دو ارب روپے کی لاگت سے پی سی ون تیار کرکے وزارت کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -