اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب  ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب  ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس  کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8اکتوبر 2021میں وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔ہائیکورٹ نے دائر نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اور اس درخواست پر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (آج)جمعرات کو سماعت کریں گے۔

 مقرر

مزید :

صفحہ اول -