اسلام، ملک و ملت کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری، حامد الحق حقانی

  اسلام، ملک و ملت کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری، حامد الحق ...

  

 اکوڑہ خٹک(خصوصی رپورٹ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے وفد نے مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جمعیت علما اسلام (س)کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سے انکی رہائش گاہ جامعہ دارالعلوم حقا نیہ اکوڑہ خٹک میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تباد لہ خیال کیا۔ مولانا حامد الحق حقانی نے وفد کو خوش آمد ید کرتے ہوئے کہا مذہبی سیاسی جماعتوں کے مابین روابط خوش آئند ہیں۔ ہماری خواہش ہے تمام دینی و سیاسی جماعتیں دین اسلام اور ملک و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔ مولانا شیرانی کے وفد میں مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور دیگر اہم رہنما شامل تھے، جبکہ جمعیت علما اسلام (س)کی طرف سے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ اور دیگر شریک رہے۔ وفد نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے بانی شیخ الحدیث مولانا عبد الحق اور شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہید کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں مولانا نسیم علی شاہ، مولانا عبد الغنی، مولانا شفاعت اللہ، مولانا شفقت اللہ حقانی، جناب شہاب اور دیگر بھی شریک تھے۔

حامد الحق 

مزید :

صفحہ اول -