گورنر سٹیٹ بینک خود بیوقوف ہیں یا عوام کو بنا رہے ہیں ؟ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوال کرنے لگے

گورنر سٹیٹ بینک خود بیوقوف ہیں یا عوام کو بنا رہے ہیں ؟ ویڈیو وائرل ہونے کے ...
گورنر سٹیٹ بینک خود بیوقوف ہیں یا عوام کو بنا رہے ہیں ؟ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوال کرنے لگے

  

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہٰذا اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔رضاباقر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کافی آگ بگولہ دکھائی دے رہے ہیں اور شدید نتقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائےگی جس سے ملکی معیشت کو مذید نقصان ہو۔ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹویٹر پر عریشہ نامی صارف نے گورنر سٹیٹ بینک کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضا باقر کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا کہ وہ پاکستانی معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے لیکن وہ دیگر تحریک انصاف کے لوگوں کی طرح بیوقوف نکلے، سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ ہاورڈ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے ہیں، جو وجوہات یہ بیان کر رہے ہیں وہ بہت زیادہ باعث شرمندگی ہیں۔

نعمت خان نامی صارف کا کہناتھا کہ پاکستان کےمرکزی بینک کے گورنر رضا باق  پاکستان کی کرنسی میں قدر میں ریکارڈ کمی پر خوش ہیں کیونکہ اس سے اوور سیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا، تو پھر پاکستان کے شہریوں کے بارے میں کیا خیال ہے۔؟.

حماد انصاری نامی صارف نے رضا باقر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’ تو معاشی ہٹ مین۔ہمارا کنگ رضا باقر ۔‘‘

عامر ملک کا کہناتھا کہ ڈالر کمانے والے پاکستانی سٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں بہترین وقت سے گزر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -