باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دو ایف سی اہلکار، دو پولیس کانسٹیبل شہید
باجوڑ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دھماکے میں دو ایف سی اہلکار اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید شامل ہیں جبکہ شہید پولیس کانسٹیبلز میں عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں دوران آپریشن پیش آیا ، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔