کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ، بجلی تین روپے 45پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ، بجلی تین روپے 45پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا ...
کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ، بجلی تین روپے 45پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر ہے کہ شہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی فی یونٹ 3روپے 45پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے ، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 6ارب 64کروڑ روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3نومبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی  کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق  سی پی پی اے نے نیپرا سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی درخواست کی ہے کہ ، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -