الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری ،26اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشنر پر الزامات لگانے پر اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی ان کے سینئر وکیل پیش ہوئے ، اعظم سواتی کی جانب سے جونیئر وکیل نے جواب جمع کرایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ، وہ جواب دیں گے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے ،الیکشن کمیشن نے وکیل کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔