بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلوچستان حکومت اختیار نہ دے تو بھی الیکشن کمیشن اپنا کام کر سکتاہے ، الیکشن کمیشن 

بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلوچستان حکومت اختیار نہ دے تو بھی الیکشن کمیشن ...
بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلوچستان حکومت اختیار نہ دے تو بھی الیکشن کمیشن اپنا کام کر سکتاہے ، الیکشن کمیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلوچستان حکومت اختیار نہ دے تو بھی الیکشن کمیشن اپنا کام کر سکتاہے ۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، چیف سیکرٹری بلوچستان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ دی گئی مہلت میں کافی پیشرفت ہوئی ہے ،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اور حکومت کے ماہرین قوانین کی ملاقات ہو ،بلدیاتی قانون کا مسودہ تیار کر لیا ، جلد اسمبلی بھجوایا جائے گا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہگزشتہ سماعت پر بلوچستان حکومت سے نہ کوئی وکیل پیش ہوا نہ نمائندہ ، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت حلقہ بندی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،صوبائی حکومت اختیار نہ بھی دے تو الیکشن کمیشن اپنا کام کر سکتاہے ۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی آئندہ سماعت تین نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔