لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ، گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز بھر گئے 

لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ، گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز ...
لاہور میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ، گنگا رام اور جناح ہسپتال میں مختص تمام بیڈز بھر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ڈینگی مچھر نےتباہی مچا دی ، گنگام رام اور جناح ہسپتال میں ڈینگی کے لئے مختص کردہ تمام بیڈ مریضوں سے بھر گئے ہیں جس کےباعث مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق  جناح ہسپتال کے 125 بیڈز ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے تھے جو تمام بھر گئے ہیں اور مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ، گنگا رام ہسپتال کے 95 بیڈز پر ڈینگی کے مریض موجود ہیں ، میو ہسپتال میں ڈینگی کیلئے مختص بیڈز میں سے 78 فیصد بھر چکے ہیں میو ہسپتال میں 237 بیڈز مختص کئے گئے جن میں  187 مریض موجود ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال کے 82 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر چکے ہیں ، جنرل ہسپتال میں  134 بیڈز ڈینگی مریضوں کیلئے مختص کئے گئے تھے  ، ہسپتال میں ڈینگی کے  110 مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ سروسز ہسپتال کے ڈینگی کیلئے مختص بیڈز 91 فیصد بھر گئے ہیں ۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے 90 بیڈز مختص کئے گئے تھے ، اس وقت 82 مریض زیر علاج ہیں ۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے 40 بیڈز پر  33 بچے زیر علاج ہیں ، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے 25 بیڈز پر  20 مریض موجود ہیں،ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں 340 بیڈز  پر 103 مریض موجو دہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتالوں میں 280 بیڈز پر 181 مریض زیر علاج ہیں ۔