ٹی 20ورلڈکپ ، فیاض بٹ نے اپنی گیند پرمشکل ترین کیچ تھام کرسب کوحیران کردیا

ٹی 20ورلڈکپ ، فیاض بٹ نے اپنی گیند پرمشکل ترین کیچ تھام کرسب کوحیران کردیا
ٹی 20ورلڈکپ ، فیاض بٹ نے اپنی گیند پرمشکل ترین کیچ تھام کرسب کوحیران کردیا
سورس: Twitter/@TheOmanCricket

  

لاہور (ویب ڈیسک)  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فیاض بٹ نے اپنی ہی گیند پر مشکل ترین کیچ تھام کر شائقین اور مبصرین کو حیران کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد پیسر نے شارٹ آف لینتھ بال پر بنگلادیشی بیٹسمین مہدی حسن کو غلط اسٹروک کھیلنے پر مجبور کیا،پھر بہت کم وقت میں الٹی طرف پلٹتے ہوئے چیتے کی لپک کے ساتھ گیند پر قابو پالیا۔

اس کوشش پر شائقین اور مبصرین کے ساتھ آئی سی سی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکی،سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کیچ کو شیئر کرتی رہی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -