نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر

نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر
نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  کسٹم عدالت میں نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا پاکستان سے متحدہ عرب امارات سمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔

درخواست میں پرراسیکیوٹر عون بخاری نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ملزم ہمایوں اکرم نے ساتھیوں سے مل کر 60 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا بیرون ملک سمگل کیا، ملزمان کی یو اے ای آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس بھی ہیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔ کسٹم عدالت کے جج طارق ضرغام نے نوٹس جاری کر کے ملزمان کو 11 نومبر طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -