آریان خان کی درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ میں کب ہو گی اور خصوصی عدالت نے کیا کہہ کر ضمانت دینے سے انکار کیا ؟ بڑی خبر

آریان خان کی درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ میں کب ہو گی اور خصوصی عدالت نے کیا ...
آریان خان کی درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ میں کب ہو گی اور خصوصی عدالت نے کیا کہہ کر ضمانت دینے سے انکار کیا ؟ بڑی خبر

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دو دوستوں کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد وکلاءنے اب ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت 26 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ، وکیل ستیش نے ایک رکنی بینچ کے جسٹس نیتن کے سامنے معاملے کو اٹھایا جبکہ منمن دھمیچا کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 26 اکتوبر کو ہی ہو گی ۔عدالت نے این سی بی کو درخواست ضمانت پر پیر کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

شاہ رخ خان کے صاحبزادے کو این سی بی نے سمندری جہاز پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا اور وہ اس وقت ممبئی کی معروف جیل آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں جہاں انہیں کافی مشکلات کا بھی سامناکرنا پڑ رہاہے ۔

گزشتہ روز خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعدشاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے کیلئے جیل بھی پہنچے تھے ۔

خصوصی عدالت نے آریان خان کی یہ کہہ کر ضمانت مسترد کی کہ وہ باقاعدگی سے منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ۔ عدالت کا فیصلے میں کہناتھا کہ آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ بھی تھا جس کے قبضہ سے ممنوع منشیات برآمد ہوئیں اور آریان خان کو اس کے بارے میں علم تھا ، جوکہ شعوری ملکیت کے برابر ہے ۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ جب آریان خان کو گرفتار کیا گیا تو ا س وقت ان کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا البتہ ارباز مرچنٹ کے قبضہ سے چھ گرام چرس برآمد ہوئی تھی ۔

مزید :

تفریح -