صحافی سے فون چھیننے والا دنیا کا احمق ترین چور لیکن دراصل پکڑا کیسے گیا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی 

صحافی سے فون چھیننے والا دنیا کا احمق ترین چور لیکن دراصل پکڑا کیسے گیا؟ جان ...
صحافی سے فون چھیننے والا دنیا کا احمق ترین چور لیکن دراصل پکڑا کیسے گیا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ویب ڈیسک) دنیا کا احمق ترین چور قاہرہ میں اپنی بیووقوفی کی وجہ سے اس وقت گرفتار ہوگیا جب اس نے سمارٹ فون سے لائیو ویڈیو نشر کرنے والے ایک صحافی سے فون چھینا اور جلد بازی میں اپنی شکل بھی نشر کردی، اس احمق ترین چور کی ویڈیو اس وقت براہِ راست ہزاروں افراد نے دیکھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں محمد رجب نامی صحافی یوم سیون نامی نیوز ویب سائٹ کے لے لائیو سٹریم کررہے تھے جو سوشل میڈیا پر نشر ہورہی تھی۔ اچانک موٹرسائیکل پر ایک شخص آیا جس نے صحافی کے ہاتھ سے جھٹکے سے فون چھین لیا۔ اس دوران فون پر اس کی شکل بھی نشر ہوگئی جس میں وہ سگریٹ نوشی کرتا دکھائی دے رہا تھا۔اس ویڈیو کے بعد پولیس نے چورکو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر شبرہ الخیمہ میں پیش آیا ہے جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ محمد رجب وہاں ایک پل پر لائیو رپورٹنگ کررہے تھے کہ چور نے موقع کا فائدہ اٹھا کر ان سے فون چھین لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک پرلائیو سٹریم میں موجود کئی شہریوں نے اسے پہچان بھی لیا کیونکہ اس وقت 20 ہزار افراد اسے دیکھ رہے تھے۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں چور کو پکڑ لیا جو خود کو بیروزگار بتاتا ہے اور اس نے چوری شدہ فون ایک تاجر کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -