جھومتی دلہن شادی کیلئے خود گاڑی چلا کر ہال پہنچ گئی ، ویڈیو وائرل

جھومتی دلہن شادی کیلئے خود گاڑی چلا کر ہال پہنچ گئی ، ویڈیو وائرل
جھومتی دلہن شادی کیلئے خود گاڑی چلا کر ہال پہنچ گئی ، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی  (ویب ڈیسک) شادی کی خوشی تو زیادہ تر دلہن دولہا کو  ہوتی ہی ہے لیکن شاید آپ کے لیے ایسی مثال ڈھونڈنا بھی مشکل ہو کہ دلہن خود گاڑی چلا کر شادی کیلئے ہال پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عروسی لباس پہنے انتہائی خوش دلہن کو کار چلاتے اور  جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن کے مطابق دلہن کو جب شادی کے مقام تک پہنچنے کا انتظار نہ ہو رہا ہو تو سب کچھ ہاتھ میں لیے خود پہنچ جائے۔شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -