حکومت مخالف احتجاج کیلئے مسلم لیگ ن نے کس کو کیا ٹاسک دیا، تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا پلان بنایا گیا ہے جس کیلئے اپنے ارکان اسمبلی کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
نجی ٹی وی 24نیو زکے مطابق مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماؤں کو کارکنان لانے کا ٹارگٹ دے دیا ، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ہر خاتون رکن اسمبلی کو 20،20 کارکن ساتھ لانے کا حکم دیا جبکہ صوبائی رکن اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو دو ، دو سو تک کارکنان لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے کارکنان لانے کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کی نگرانی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام لیگی رہنما اپنے ساتھ کارکنوں کی ویڈیو واٹس ایپ کریں ۔