” میچ میں شکست ہو تو خود کو بچانے کیلئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کر دیئے جاتے ہیں اور ۔۔“مصباح الحق نے عہدے سے الگ ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی 

” میچ میں شکست ہو تو خود کو بچانے کیلئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کر دیئے ...
” میچ میں شکست ہو تو خود کو بچانے کیلئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کر دیئے جاتے ہیں اور ۔۔“مصباح الحق نے عہدے سے الگ ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لمبے عرصے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ دبے لفظوں میں بیان کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں صرف نتیجے پر ہی توجہ دینا بڑا مسئلہ ہے، ہم اس سے آگے جاتے ہی نہیں اور نہ ہی کھلاریوں اور اسکلز میں بہتری پر توجہ دی جاتی ہے، جیسے ہی کسی ایک میچ یا سیریز میں شکست ہو تو خود کو بچانے کیلئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں، اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آپ کوچز اور پلیئرز کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر اصل مسائل بدستور موجود رہیں گے۔
مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے تحت سینئر آل راو¿نڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی تھی۔انھوں نے کہا کہ پہلے آپ نے ٹیم کیلئے تبدیلیاں کیں اور پھر چند روز بعد یوٹرن لے کر نکالے ہوئے کرکٹرز کو واپس لے آئے۔

مزید :

کھیل -