آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نارکوٹک کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کی رہائشگاہ ’ منت ‘ پر چھاپہ 

آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نارکوٹک کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کی ...
آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نارکوٹک کنٹرول بیورو کا شاہ رخ خان کی رہائشگاہ ’ منت ‘ پر چھاپہ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد نارکوٹک کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی رہائشگاہ ” منت “ پر چھاپہ ماراہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ شاہ رخ خان کے گھر پر این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے جبکہ اہلکاروں کے ہاتھ میں آریان خان کی کیس فائل بھی موجود ہے، گھر میں اہلکاروں کی جانب سے چھان بین کی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شاہ رخ خان کے گھر کے گیٹ کے باہر موجود ہیں اور دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ این سی بی کی ٹیم نے اداکارہ انایا پانڈے کے گھر پر بھی چھاپہ ماراہے جس دوران گھر کی تلاشی لی گئی تاہم بعدازاں اداکارہ کو طلب بھی کر لیا گیا ۔ یہ چھاپے منشیات کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے کیلئے مارے جارہے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد ان کے وکلاءنے آج ممبئی ہائیکورٹ میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جسے 26 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔

مزید :

تفریح -