لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا ...
لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا حکم

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، عدالت نے فصلوں کی باقیاب کو نذر آتش کرنے والوں کو 50ہزار روپے تک جرمانے کرنے کا حکم دیا جبکہ آلودگی پیدا کرنے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کو کئے گئے جرمانے ماحول کی بہتری کے لئے استعمال کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے بھی جامع پلان بنانے کی ہدایت کی ۔

جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے جامع پلان بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) اور ٹیپا کو چیئرمین واٹر کمیشن سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید :

قومی -