انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہونا شروع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں صبح سویر ے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوتی ہوئی دکھائی دی جو کہ زیادہ دیر نہ رہ سکی اور ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 173 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 173.47 روپے پر تھا ۔