ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، سکاٹ لینڈ سے ہارنے والی بنگلہ دیش کے پاپوا نیو گنی سے میچ کا دلچسپ نتیجہ آگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، سکاٹ لینڈ سے ہارنے والی بنگلہ دیش کے پاپوا نیو گنی سے ...
ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، سکاٹ لینڈ سے ہارنے والی بنگلہ دیش کے پاپوا نیو گنی سے میچ کا دلچسپ نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں پاپوا نیوگنی کو 84 رنز سے شکست دیدی۔

پاپوا نیوگنی کی ٹیم آخری اوور میں 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم 182 رنز کے تعاقب میں شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے بعد اسکی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔پاپوانیوگنی کے پہلے سات بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے۔ڈریگا46 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار جبکہ تسکین احمد اور سیف الدین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز ناکام رہے،تاہم مڈل آرڈر نے بہترین ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد کی۔ کپتان محمد اللہ 50 اور شکیب الحسن 46 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔لٹن داس نے 29 اور افیف حسین نے 21 رنز بنائے۔ پاپوا نیو گنی کی جانب سے اسد ولا،موریا اور راوو نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔