پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی نمائندوں کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رابطوں کیلئے میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ، بلدیاتی ادارے بحال کر دیے گئے ہیں  جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے ،  ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری واپس لے چکے  ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -