"اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے" اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں

"اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے" اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان شوبز  انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹک ٹاکر عائزہ اعوان  کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں ، جنہیں ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

تصاویر شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ " اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے، تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے؟"

یہ تصاویر ممکنہ طورپر ان کے کسی نئے پراجیکٹ سے لی گئی ہیں جس کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ " ان کا نام الشبہ ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ جلد آرہا ہے"۔

اُن کی اِن تصاویر کو صارفین کی طرف سے بھی پسند کیا جارہاہے ، ایک صارف نے لکھا کہ " حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں"۔

مزید :

تفریح -