مصر میں دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 19 افراد ہلاک 

مصر میں دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 19 افراد ہلاک 
مصر میں دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 19 افراد ہلاک 

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

مصری حکام کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جب کہ حادثے میں صرف ایک شخص زخمی ہوا جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -