تقریب اچانک چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس جانے والے شیخ رشید کی عمران خان سے کیا باتیں ہوئیں؟

تقریب اچانک چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس جانے والے شیخ رشید کی عمران خان سے کیا ...
تقریب اچانک چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس جانے والے شیخ رشید کی عمران خان سے کیا باتیں ہوئیں؟

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک پر وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ  پر کہا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے  ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال ، افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ 

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو  راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر نالہ لئی منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید ایک تقریب میں شریک تھے جب انہیں وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کا پیغام ملا۔ وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر اچانک وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوگئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -