حکومت کی مشکلات میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے احتجاجی جلوسوں کیلئے وقت اور جگہ کا اعلان کر دیا

حکومت کی مشکلات میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے احتجاجی جلوسوں کیلئے وقت اور جگہ کا ...
حکومت کی مشکلات میں اضافہ ، مسلم لیگ ن نے احتجاجی جلوسوں کیلئے وقت اور جگہ کا اعلان کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این ) نے حکومت مخالف احتجاجی جلسوں کے لئے وقت اور مقام کا اعلان کردیا۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل لاہور میں جین مندر کے مقام پر سہ پہر ساڑھے تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا، لاہور میں کل بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

میانوالی میں 24اکتوبر کو تین بجے سہ پہر ریلوے سٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا۔ 

بھکر میں 24اکتوبر کو دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ، پشاور، سوات ،شانگلہ دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد تین بجے احتجاج ہوگا، انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہ پہر چار بجے مظاہرہ ہوگا۔

 کراچی ایمپریس مارکیٹ کے مقا م پر جمعہ کی نماز کے بعد تین بجے مظاہرہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -