وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے احتجاج کو نامناسب اور قومی مفادات کے خلاف قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے احتجاج کو نامناسب اور قومی مفادات کے خلاف قرار ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے احتجاج کو نامناسب اور قومی مفادات کے خلاف قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہ اپوزیشن کاموجودہ حالات میں احتجاج کرنانامناسب اورقومی مفادات کےخلاف ہے، یہ وقت سیاسی انتشارپھیلاکرذاتی مفادات کوپرو ان چڑھانےکانہیں،اپوزیشن کو سب سےپہلےاپنےلیڈروں کی کرپشن کےخلاف احتجاج کرناچاہیے،اپوزیشن عناصر نے پہلے کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ،پھراپوزیشن ڈینگی پر سیاست چمکاتی رہی،اب یہ ایک بار پھر منفی سیاست کی آڑ میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی،حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،انشاء اللہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوں گی،منتخب نمائندوں اور انتظامی افسران کو مارکیٹوں اور بازاروں کے وزٹ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔سردارعثمان بزدارنے کہا کہ حکومت کے موثراقدامات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں،اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -