پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب ، اپوزیشن نے کمر کس لی ، ہنگامہ خیزی کا امکان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب ، اپوزیشن نے کمر کس لی ، ہنگامہ خیزی کا ...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب ، اپوزیشن نے کمر کس لی ، ہنگامہ خیزی کا امکان

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر بروز منگل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ہوشربا مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اورڈینگی کے بڑھتے کیسز پر بحث کے لئے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -