ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹا ک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹا ک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹا ک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں کاروبار  کا مثبت رحجان برقرار رہا۔

آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار499 کی سطح پر تھا۔ ایک وقت میں 100 انڈکس 46ہزار164 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد100 انڈکس میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار821 کی سطح پر تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید :

بزنس -