’کورونا وائرس نظر نہیں آتا لیکن ڈینگی تو نظر آتا ہے‘چودھری پرویزالٰہی کا بزدار حکومت سے بڑا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نظر نہیں آتا ڈینگی تو نظر آتا ہے، کنٹرول کرنے کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے۔
چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرزاور بلدیاتی نمائندوں کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےچودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ڈینگی وائرس بروقت کنٹرول کرنا چاہئےتھا، سارے پنجاب میں فوری سپرے شروع کروائیں،عوام کے بنیادی مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، اس نظام نے ملک کو امن و امان اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔اس موقع پر چودھری اصغر علی، حاجی منظور حسین ڈار، چودھری سلیم کمبوہ، پرویزاختر پگانوالہ، امجد پرویزبٹ، عثمان نصراللہ کھو کھر، حسنین اصغر، چودھری راشد پنوں، چودھری عمر ساجد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ملک اسحاق اعوان، محمد عارف گجراتی، ظفر اقبال رحمانی، غیاث الدین پال و دیگر بھی موجود تھے۔