بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا تربیتی طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -