شاہ رخ خان کی جیل میں آریان سے ملاقات، باپ بیٹا زار و قطار روتے رہے، تفصیلات سامنے آگئیں

شاہ رخ خان کی جیل میں آریان سے ملاقات، باپ بیٹا زار و قطار روتے رہے، تفصیلات ...
شاہ رخ خان کی جیل میں آریان سے ملاقات، باپ بیٹا زار و قطار روتے رہے، تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کیس میں گرفتاری کے 18 روز بعد آریان خان کی اپنے خاندان کے کسی شخص سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ آج صبح شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے جیل میں ملنے کیلئے پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی آمد کے باعث جیل کے اردگرد کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ بالی ووڈ کنگ کی اپنے بیٹے سے جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کرائی گئی۔ دونوں کے درمیان جنگلہ اور شیشہ لگا ہوا تھا۔ باپ بیٹے کی گفتگو انٹر کام پر ہوئی جو کہ 18 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے ہی جیل میں داخل ہوئے تو اپنے بیٹے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔ باپ کو دیکھ کر آریان خان بھی رو دیے، باپ بیٹا زار و قطار روتے رہے۔ آریان خان نے اپنے والد سے معافی مانگی جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے تم پر پورا بھروسہ ہے۔

مزید :

تفریح -