قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیر ی نوجوان شہید ہوگئے

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیر ی نوجوان شہید ہوگئے
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیر ی نوجوان شہید ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  ضلع  کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔گزشتہ دو روز میں بھارتی فوج چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -