ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، سکاٹ لینڈ اور عمان کے اہم میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، سکاٹ لینڈ اور عمان کے اہم میچ کا نتیجہ سامنے ...
ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، سکاٹ لینڈ اور عمان کے اہم میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکاٹ لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں عمان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

سکاٹ لینڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے 123 رنز کے تعاقب میں ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔کوٹیزر 41اور جارج منسے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مزید کوئی وکٹ نہ گری ۔کراس25 اور برینگٹن31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر اوورز میں پورا کرلیا۔عمان کی جانب سے فیاض بٹ اور خاور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد عمان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ زیادہ مفید ثابت نہ ہوا اور عمان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔میچ کے کسی بھی مرحلے میں عمان کے بلے باز کھل کر شاٹس نہ کھیل سکے۔عمان کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔اوپننگ بلے باز عاقب الیاس 37،کپتان ذیشان مقصود 34 اورمحمد ندیم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈیوی نے تین جبکہ محمد شریف اور لیسک نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عمان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنائے۔عمان کے آخری کھلاڑی 20ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -