وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری کردیا گیا

وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری کردیا گیا
وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کو) لاہو رکا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ملاقات ہو گی۔وزیراعلی پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعلی بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت انتظامی اجلاس بھی منعقد ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی کی لیڈرشپ، اہم وزرا اور انتخابی مہم کی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید :

قومی -