آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ ،  ایم ٹی بی سی اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ ،  ایم ٹی بی سی اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا بڑا ...
آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ ،  ایم ٹی بی سی اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

  

باغ(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈبلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی)کےچیئرمین محمودالحق کی بریگیڈ کمانڈرساجدامین سےملاقات ،سیاحت کے فروغ اور پولٹری کے شعبے میں ایم ٹی بی سی اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ مل کر کام کریں گے اور اس سلسلہ میں باضابطہ ایم او یو سائن کیا جائےگا۔

تفصیلات  کے  مطابق  بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نےبریگیڈ کمانڈرساجدامین سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نےبریگیڈ کمانڈرساجدامین کو  بتایا کہ ایم ٹی بی سی حکومت آزادکشمیر کے ساتھ بھی مختلف سیکٹرز میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کا م کررہی ہے اور اب تک حکومت سے لیز پر لیے گئے تمام پراجیکٹس بہترین انداز میں چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی ریاست میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیم اور آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کےلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں جلد نئے منصوبوں پر کام شروع کررہے ہیں ، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ سے ملکر سیاحت کی بہتری کے لئے کام کریں گے جس سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -