کیا فیس بک موبائل فون کے مائیکرو فون سے آپ کی باتیں سنتی ہے؟ لڑکی نے حیران کن ویڈیو شیئر کردی

کیا فیس بک موبائل فون کے مائیکرو فون سے آپ کی باتیں سنتی ہے؟ لڑکی نے حیران کن ...
کیا فیس بک موبائل فون کے مائیکرو فون سے آپ کی باتیں سنتی ہے؟ لڑکی نے حیران کن ویڈیو شیئر کردی
سورس: TikTok/sheafest

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک و دیگرآن لائن پلیٹ فارمز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موبائل فون کے مائیکروفون کے ذریعے صارفین کی باتیں بھی سنتے ہیں۔ اب ایک ٹک ٹاکر لڑکی نے اس کا حیران کن ثبوت بھی مہیا کر دیا ہے ۔ دی سن کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @sheafastپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ فیس بک ہمارے سمارٹ فون کے مائیک کے ذریعے ہماری باتیں سنتا ہے اور ان سے ہماری پسند و ناپسند کے بارے میں آگاہی حاصل کرکے اسی نسبت سے ہمیں اشتہارات دکھاتا ہے۔
لڑکی بتاتی ہے کہ میرے پاس اس بات کا ثبوت بھی ہے۔ میرے فیس بک اکاﺅنٹ پر کبھی اوٹ ملک (Oat milk)کے بارے میں اشتہارات نظر نہیں آئے تھے۔ گزشتہ دنوں میں نے اپنی ایک سہیلی کے ساتھ اس کے متعلق گفتگو کی۔ اس وقت میرا فون میرے پاس پڑا تھا۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی میں نے اپنا فیس بک اکاﺅنٹ کھولا تو میرے سامنے اوٹ ملک کااشتہار آ گیا۔ میں ایک کافی شاپ چلاتی ہوں اور ہمارے پاس اوٹ ملک کی قلت ہو گئی تھی، جس کے متعلق میں نے اپنی دوست کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ لڑکی کی یہ 30سیکنڈ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 70ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں دیگر صارفین بھی اپنے ایسے ہی تجربات بیان کر رہے ہیں اور تصدیق کر رہے ہیں کہ فیس بک واقعی ہماری باتیں سنتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -