دنیا کا سب سے بڑا اژدھا؟ اٹھانے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑ گئی

دنیا کا سب سے بڑا اژدھا؟ اٹھانے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑ گئی
دنیا کا سب سے بڑا اژدھا؟ اٹھانے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑ گئی
سورس: Screengrab

  

روسیاﺅ(مانیٹرنگ ڈیسک) اژدھے بہت بڑے سائز کے ہوتے ہیں لیکن جزائرغرب الہند کے ملک ڈومینیکا میں گزشتہ دنوں ایک اتنے بڑے سائز کا اژدھا پکڑا گیا جسے اٹھانے کے لیے کرین کی مدد لینی پڑ گئی۔ دی سن کے مطابق یہ اژدھا ڈومینیکا کے گھنے برساتی جنگل میں موجود تھا جہاں ورکرز راستہ بنانے کا کام کر رہے تھے۔ انہوں نے اس دیوقامت اژدھے کو دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق اس اژدھے کی لمبائی 20فٹ سے بھی زیادہ تھی اور یہ اتنا موٹا اور وزنی تھا کہ اسے اٹھانا لوگوں کے بس میں نہیں تھا چنانچہ کرین کی مدد سے اسے اٹھایا گیا۔ کرین سے اژدھے کو اٹھانے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اتنے بڑے سانپ کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈومینیکا ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کا رقبہ محض 751مربع کلومیٹر ہے۔ اسے اس کی فطری خوبصورتی اور وائلڈ لائف کی وجہ سے’نیچر آئی لینڈ‘ اور ’جزائرغرب الہند کی جنت‘ بھی کہا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -