ایران میں حجاب نہ پہننے والی خاتون سے اہلکاروں کی بدسلوکی، ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا 

ایران میں حجاب نہ پہننے والی خاتون سے اہلکاروں کی بدسلوکی، ویڈیو نے ہنگامہ ...
ایران میں حجاب نہ پہننے والی خاتون سے اہلکاروں کی بدسلوکی، ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا 
سورس: Screengrab

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں حجاب نہ پہننے پرپولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ دی سن کے مطابق اس خاتون کو اہلکاروں نے گھسیٹتے ہوئے وین میں ڈالا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ خاتون کے ساتھ اس بہیمانہ سلوک کی ویڈیو ایرانی سماجی کارکن مسیح علی نژاد کی طرف سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گرفتاری سے بچنے کے لیے سخت مزاحمت کر رہی ہوتی ہے جبکہ اہلکار اسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر لیجاتے ہیں۔ 

اس ویڈیو کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں مسیح علی نژاد لکھتی ہیں کہ ”دیکھیں کس طرح پولیس اہلکار جانوروں کو قابو کرنے اور سدھانے کے لیے استعمال ہونے والی چھڑی کے ذریعے اس خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال رہے ہیں۔“ایک اور ایرانی کارکن نے اس ویڈیو پر کہا ہے کہ ”ایران میں خواتین کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ مارا پیٹا جاتا ہے اور پردہ نہ کرنے کی وجہ سے تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -