لڑکی 9گھنٹے ڈرائیو کرکے بوائے فرینڈ سے ملنے گئی تو ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

 لڑکی 9گھنٹے ڈرائیو کرکے بوائے فرینڈ سے ملنے گئی تو ایسا انکشاف کہ زندگی کا ...
 لڑکی 9گھنٹے ڈرائیو کرکے بوائے فرینڈ سے ملنے گئی تو ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: Tiktok/yummyyamssss

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی 9گھنٹے ڈرائیو کرکے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے گئی اور وہاں پہنچ کر ایسا انکشاف ہوا کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @yummyyamssssپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس شخص کے ساتھ اس کے تعلق کو ایک سال گزر چکا تھا اور گزشتہ دنوں جب وہ طویل مسافت طے کرکے اس سے ملنے گئی تویہ انکشاف اس پر بجلی بن کر گرا کہ اس آدمی نے دیگر کئی خواتین کے ساتھ بھی معاشقے چلا رکھے ہیں اور ان میں سے ایک خاتون سے وہ بچے کا باپ بھی بننے والا ہے۔

خاتون بتاتی ہے کہ وہ اس شخص کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر پر اس وقت ملی تھی۔ اس وقت وہ اٹلانٹا میں تھا اور پھر فلوریڈا منتقل ہو گیا۔ خاتون مہینے میں ایک بار اسے ملنے جاتی تھی اور چند دن اس کے پاس گزار کر واپس آ جاتی۔ گزشتہ دنوں جب وہ گئی تو اس نے اس آدمی کے گھر میں خواتین کے استعمال کی کئی اشیاءدیکھیں اور قالین پر خاتون کے لمبے بالے دیکھے، جس سے اسے شک گزرا اور اس نے نگرانی شروع کر دی۔

اس نگرانی میں خاتون نے اس شخص کو ایک لڑکی کے ساتھ پکڑ لیا اور جب اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے دیگر کئی خواتین کے ساتھ تعلق کا اعتراف بھی کر لیا۔ خاتون بتاتی ہے کہ جب میں نے اس کا سامنا کیا تو اس نے مکرنے کی کوشش کی مگر میرے پاس ایسے ثبوت تھے کہ اس کے پاس اعتراف کرنے کے سوا کوئی آپشن نہ بچا تھا۔ ایک خاتون کے ساتھ اس کا معاشقہ پکڑنے کے بعد میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی دیگر محبوباﺅں کا پتا چلایااور ان سب کو اس کی بے وفائی کے بارے میں بتاکر ان سے ثبوت حاصل کر لیے تھے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -