آدمی کوپھندے سے لٹکا دیکھ کر پڑوسی کی پولیس کو کال، اہلکاروں نے آ کر دیکھا تو ایسا انکشاف کہ ہنسی نہ رکے

آدمی کوپھندے سے لٹکا دیکھ کر پڑوسی کی پولیس کو کال، اہلکاروں نے آ کر دیکھا تو ...
آدمی کوپھندے سے لٹکا دیکھ کر پڑوسی کی پولیس کو کال، اہلکاروں نے آ کر دیکھا تو ایسا انکشاف کہ ہنسی نہ رکے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لوگوں نے ایک گھر میں آدمی کوپھندے سے جھولتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے آ کر دیکھا تو ایسا انکشاف ہوا کہ آفیسرز بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں واقع اس گھر کی کھڑکی سے ہمسایوں نے دیکھا کہ کسی شخص نے پھندہ لے لیا ہے اور اس کی لاش پھندے کے ساتھ جھول رہی ہے۔ جب ان کے اطلاع دینے پر ریسکیو ورکرز اور پولیس کی ٹیمیں پہنچیں اور گھر کو گھیرے میں لے کر وارننگ جاری کی تو گھر کا مالک باہر نکل آیا۔

مالک کے باہر آنے پر پولیس نے اسے ہاتھ کھڑے کرنے اور گھٹنے کے بل جھکنے پر مجبور کر دیا، خوف سے اس آدمی کے پسینے چھوٹ گئے کہ آخر ایسا کیا ہو گیا ہے جس پر اتنی بڑی تعداد میں پولیس نے اس کے گھر کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔تاہم جب آفیسرز نے اس سے پھندہ لگے شخص کے بارے میں پوچھا تو اس کی ہنسی چھوٹ گئی اور اس نے بتایا کہ وہ جس چیز کو پھندے سے جھولتا آدمی سمجھ رہے ہیں وہ دراصل آئرن مین کا مجسمہ ہے۔ آدمی نے یہ مجسمہ 14ہزار پاﺅنڈ میں خرید کر سجاوٹ کے طور پر گھر میں رکھا ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے اسے تنبیہ کی کہ وہ اس مجسمے کی جگہ تبدیل کردے۔ آفیسرز کا کہنا تھا کہ اگر یہ اسی طرح کھڑکی کے سامنے رہا تو انہیں فون کالز آتی رہیں گی۔

مزید :

برطانیہ -