راولپنڈی میں نوکری کے بہانے لاہورسے لڑکی کو بلا کر میٹرو بس کے انڈرپاس میں جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا گیا

 راولپنڈی میں نوکری کے بہانے لاہورسے لڑکی کو بلا کر میٹرو بس کے انڈرپاس میں ...
 راولپنڈی میں نوکری کے بہانے لاہورسے لڑکی کو بلا کر میٹرو بس کے انڈرپاس میں جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا گیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں ایک اوباش نے نوکری کے بہانے لاہورسے لڑکی کو بلا کر میٹرو بس کے انڈرپاس میں جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس 18سالہ لڑکی کو رحمان آباد میٹرو بس سٹیشن کے انڈرپاس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ نیوٹاﺅن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ لاہور کی رہائشی ہے۔ اس نے ملزم کے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک بوائز ہاسٹل میں ملازمت کا اشتہار دیکھا اور اپنے بھائی کو اس اشتہار کے متعلق بتایا۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کے بھائی نے اشتہار میں دیئے گئے فون نمبر پر ملزم سے رابطہ کیا جس نے لڑکی کو راولپنڈی آنے کا کہا۔ لڑکی اپنی خالہ کے ہمراہ راولپنڈی چلی گئی جہاں ملزم پہلے اسے ایک بوائز ہاسٹل لے گیا اور وہاں ایک کمرے میں بند کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر میٹرو انڈرپاس میں لیجا کر زیادتی کر ڈالی۔ ملزم ایک نجی یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا طالب علم ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی اور ملزم کے ڈی این اے کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -