پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں دوبارہ کیسے شامل ہوسکتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے طریقہ بتادیا

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں دوبارہ کیسے شامل ہوسکتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے ...
پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں دوبارہ کیسے شامل ہوسکتی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے طریقہ بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں شامل ہونے کے لیے توڑے گئے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نہ ہم نے توڑا تھا نہ ہم جوڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی واپس آنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کا اعتماد بحال کرے، اتحاد اعتماد پر ہوتے ہیں مفاد کے لیے نہیں۔وزراء اپنا کام کر رہے ہیں لیکن نقصان ملک اور جمہوریت کا ہو رہا ہے، نقصان ملکی تصور کو ہورہا ہے حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔وزیراعظم خود جو باتیں کرتے ہیں وہ بھی ناقابل یقین ہیں۔اپوزیشن نے ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کیا ، تمام اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اپنے انداز میں احتجاج کر رہی ہیں۔عوام کی رائے میں تبدیلی سے حکومت متاثر ہوتی ہے، ملک کے مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں۔

مزید :

قومی -