"گرے لسٹ سے نکلنے کیلئےفیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف  جاری کیسز  میں تیزی لانے پر زور" اظہر مشوانی کا تہلکہ خیز دعویٰ

"گرے لسٹ سے نکلنے کیلئےفیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف  جاری ...
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف جاری کیسز میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے فیٹف کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق فیٹف نے پاکستان پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات اور سزاؤں میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔

اظہر مشوانی نے فیٹف کے اس مطالبے کو شریف اور زرداری خاندان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ قرار دیتے ہوئے کہا " گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف  جاری منی لانڈرنگ کے کیسز  میں تیزی لانے پر زور، ان چوروں کی وجہ سے پاکستان آج تک مشکلات کا شکار ہے۔"

خیال رہے کہ پیرس میں تین روز تک جاری رہنے والے فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف کے صدر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 نکات پر عملدرآمد کیا ہے جس کے باعث اس کو بلیک لسٹ  نہیں کیا جائے گا۔ فیٹف نے ترکی، مالی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کردیا ہے۔