ٹی 20 ورلڈکپ  کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، گروپ بی میں کون کونسی ٹیموں نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا؟ آپ بھی جانیے

ٹی 20 ورلڈکپ  کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، گروپ بی میں کون کونسی ٹیموں نے مین راؤنڈ ...
ٹی 20 ورلڈکپ  کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل، گروپ بی میں کون کونسی ٹیموں نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا؟ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) گروپ بی میں  سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ٹی 20 ورلڈکپ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
سکاٹ لینڈ نے اپنے تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دو فتوحات کے ساتھ مین راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ عمان اور پاپوانیوگنی کی ٹیموں کا ٹی 20 ورلڈکپ کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ عمان نے واحد فتح پاپوانیوگنی کے خلاف سمیٹی جبکہ پاپوا نیوگنی کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم مین راؤنڈ میں پاکستان کے گروپ میں شامل ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ گروپ اے میں شامل ٹیموں کے میچز کل (جمعہ کو) ہونگے۔