پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا ۔ انہوں نے خیر پور ٹامیوالی اور اسرانی میں فوجی مشقوں کا  معائنہ کیا۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے ان کا استقبال کیا۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے میکنائزڈ دستوں کی جنگی مشقیں اور مختلف ہتھیاروں کی فیلڈ فائرنگ کا جائزہ لیا۔ مشقوں میں فارمیشنز نے جارحانہ حکمت عملی کے آپریشن کیے۔

آرمی چیف نے فارمیشن کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا، انہوں نے جوانوں سے گفتگو بھی کی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حقیقت پسندانہ تربیت پر زور دیا۔ 

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائے گی ، پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے اور دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -