ورلڈکپ سے قبل اہم آسڑیلوی فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ورلڈکپ سے قبل اہم آسڑیلوی فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ورلڈکپ سے قبل اہم آسڑیلوی فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسڑیلیا کے معروف فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹاٹرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جیمز پیٹنسن اب ایشز کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔انہوں نے آسڑیلیا کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 81 وکٹیں، 15 ون ڈے میچز میں 16 وکٹیں اور چار ٹی 20 میچز میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جیمز پیٹنسن  کا کیریئر انجریز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہا،انکا شمار آسڑیلیا کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتا تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -