لکڑی سمگل کرنے کے الزام میں چترال میں 6گدھے گرفتار، عدالت پیش کرنے کا حکم 

Oct 21, 2022 | 05:29 PM

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) چترال کی ضلعی انتظامیہ نے لکڑی سمگل کرنے کے الزام میں 6گدھے تحویل میں لے لیے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق داروش اسسٹنٹ کمشنر علاقے میں ٹمبر سمگلروں کے خلاف ایک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں یہ گدھے پکڑے گئے ہیں جن پر لکڑی لدی ہوئی تھی۔ یہ گدھے مالکان کے بغیر اکیلے جا رہے تھے۔
ان گدھوں کو سدھایا گیا تھا۔ سمگلر جنگل سے لکڑی کاٹ کر ان پر لاد دیتے تھے اور گدھے خود بخود اس لکڑی کو منزل پر پہنچا دیتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر داروش نے محکمہ جنگلات کے افسران کو حکم دیا ہے کہ ان گدھوں کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں محکمہ جنگلا ہی کا ایک ملازم عمر شاہ اور اس کا ساتھی عمران شاہ جنگل سے قیمتی لکڑی کاٹ کر سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

مزیدخبریں