پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع 

Oct 21, 2024 | 12:04 AM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے۔

"جیو نیوز " کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، اسد قیصر، شیر افضل مروت، جنید اکبر، صاحبزادہ حامد رضا اور عامر ڈوگر شریک ہیں۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں